Ya Rab Phir Auj Par Yeh Humara Naseeb Ho (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

یارب پھر اَوج پر یہ ہمارا نصیب ہو

مکّہ بھی ہو نصیب مدینہ نصیب ہو

حج کا سفر پھر اے مِر ے مولیٰ نصیب ہو

اللہ! دیدِ گنبد خضرا نصیب ہو

چوموں عرب کی وادیاں اے کاش! جا کے پھر

کعبے کے جلووں سے دلِ مُضطَر ہو کاش! شاد

مکّے میں ان کی جائے وِلادت پہ یاخدا

کس طرح شوق سے وہاں کرتے تھے ہم طواف

ہم جا کے خوب لَو ٹیں مدینے کی دھول پر

صد آفرین! گنبد خَضرا کی تابِشَیں

واں چلچلاتی دھوپ کا بھی اِک سُرور ہے

نَمناک آنکھ گنبدِ خضرا کو چوم لے

کردوں میں کاش ! جا لیوں پر اپنی جاں فِدا

مِحراب و مِنبر اور وہ ہریالی جالیاں

جنَّت کی پیاری کیاری کی تھیں خوب رَونقیں

چُھپ چُھپ کے دیکھوں منبرِاقدس کی پھر بہار

ہِجرِ رسول میں ہمیں یاربِّ مصطَفٰے

عطارؔ کی ہو حاضِری ہر سال یا خدا

— Unknown