Zindagi Abu Bakar Ki (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

بدر و غار و قبر میں وہ مصطفےؐ کے ساتھ ہےپشت ہشتم میں محمدؐ سے ملے اس کا نسب

صدیوں سے وہ رحمت ارض و سما کے ساتھ ہےکنیت بوبکر ہے صدیق ہے اس کا لقب

یعنی عبداللہ حبیب کبریا کے ساتھ ہےسب سے پہلے ہاتھ رکھا مصطفےؐ کے ہاتھ پر

سچی خاموشی بھی قرآن صدا کے ساتھ ہےپاک تھا کردار اس کا قبل از اسلام بھی

روشنی کا مستحق نور الہدا کے ساتھ ہےسر پہ رکھ لایا ہے گھر میں جو بھی کچھ سامان تھا

ہر خوشی اسکی محمدؐ کی رضا کے ساتھ ہےحکم آقاؐ سے کیا فرض امامت بھی ادا

آپ کی ہر اک ادا اسکی ادا کے ساتھ ہےچن لیا بعد نبیؐ پہلا خلیفہ آپ کو

آپ کا رستہ نبیؐ کے نقش پا کے ساتھ ہےعمر بھی صدیق نے پائی تریسٹھ سال کی

عرصہء انفاس بھی خیر الورا کے ساتھموت کی منزل نے بھی تنہا نہیں چھوڑا اسے

وقت سے بچھڑا ہوا لمحہ بقا کے ساتھ ہےان کے پائے ناز سے وابستہ ہے وہ آج بھی

جنکے نیچے کی زمیں عرش علا کے ساتھ ہےدامن ماضی میں ڈھونڈو آنے والے دور کو

جو بھی اسکے ساتھ ہے وہ ارتقا کے ساتھ ہےمیری خوشی بختی کہ صدیقی مظفر میں بھی ہوں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں