Dil Haye Gunahon Se Bezar (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دل ہائے گناہوں سے بیزار نہیں ہوتا

شیطان مُسلَّط ہے افسوس! کسی صورت

اے رب کے حبیب آؤ! اے میرے طبیب آؤ

گو لاکھ کروں کوشش اِصلاح نہیں ہوتی

یہ سانس کی مالا اب بس ٹوٹنے والی ہے

سنّت کی طرف لوگو تم کیوں نہیں آجاتے

سرکار کا عاشِق بھی کیا داڑھی مُنڈاتا ہے!

آقا کی اطاعت سے جی اپنا چُراتے ہیں

جینے کا مزہ اُس کو ملتا ہی نہیں جس کا

جو یادِ مدینہ میں دن رات تڑپتے ہیں

مغموم ہے غم جس کو آقا کا نہیں ملتا

خوشیوں میں مَسَّرت میں آسائش و راحت میں

وہ عشقِ حقیقی کی لَذّت نہیں پاسکتا

اے زائرِطیبہ! تُو دم توڑ دے چوکھٹ پر

کون ایسی کرے جُرأَت کہہ سکتا نہیں عاقِل

آجائے مدینے میں لے جائے ذراسی خاک

اے سائلو! آجاؤ اور جھولیاں پھیلاؤ

وہ بَحرِ سخاوت ہیں وہ قاسِمِ نِعمت ہیں

دنیا میں بھی ٹھنڈا ہے عُقبٰی میں بھی ٹھنڈا ہے

دنیا میں بھی جلتا ہے عُقبٰی میں بھی جلتا ہے

چھوڑو اے فِرِشتو وہ، آتے ہیں شَفاعت کو

افسوس نَدامت بھی عِصیاں پہ نہیں ہوتی

آقا کا گدا ہو کر عطارؔ تُو گھبرائے

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\