Mujhe Phir Ya Rab Qabool Karna (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَیں خاکِ پائے محمّدؐی ہُوں

امامِ عالَم کا مقتدی ہُوں

مجھے فنا فیِ الرّسُول کرنا

مجھے بھی یارب قبول کرناوہ سبز گنبذ میں رہنے والا

مسکانِ بے حد میں رہنے والا

حصار کونین ذات جس کی

مَیں اُس مُحمّد ؐ میں رہنے والاپناہ دے اُس کی بے پناہی

مجھے قیامت میں بھی الٰہی

اُسی کے ہاتھوں وصول کرنا

مجھے بھی یارب قبو ل کرنابِنا تصوّر ، نظر سے گزرے

بغیر آہٹ کے ، دِل میں اُترے

مَیں اس کے دریا میں ڈوب جاؤں

تو مجھ کو گہرائی لے کے اُبھر ےدیا محبّت کو طُول جِس نے

کِھلائے ہیں مُجھ میں پھُول جس نے

اُسی کے رستے کی دُھول کرنا

مجھے بھی یارب قبول کرنالگائے زلفوں میں چاند ڈیرے

سیاہ کملی تلے سویرے

چمکنے والی ہر ایک شے سے

زیادہ روشن حضور میرےحضور پر ہے نگاہ میری

بہشت کو جائے راہ میری

کرم کا مُجھ پر نزول کرنا

مجھے بھی یا رب قبول کرنامِرا ہر اِک سانّس اُس کا قاری

وہ کِشتِ جاں کی ہے فصل ساری

وہ نور پَیکر رقم ہے دِل پر

لہُو میں گرداں لبوں پہ جاریمجھے بھی پیارا ہے زندگی سے

مَیں مر نہ جاؤں کہیں خوشی سے

بغیر غم کے ملُول کرنا

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں