Kya Kahun Kaise Hain Pyare (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کیا کہوں کیسے ہیں پیارے تیرے پیارے گیسو

دَستِ قدرت نے ترے آپ سنوارے گیسو

خاکِ طیبہ سے اگر کوئی نکھارے گیسو

سنبلِ طیبہ کو دیکھے جو سنوارے گیسو

کس لیے عنبر سارا نہ ہوں سارے گیسو

ہوں نہ کیوں رحمتِ حق حق میں ہمارے گیسو

یہ گھٹا جھوم کے کعبہ کی فضا پر آئی

ماہِ تاباں پہ ہیں رحمت کی گھٹائیں چھائیں

سر بسجدہ ہوئے محرابِ خمِ اَبرو میں

نیر حشر ہے سر پر نہیں سایہ سروَر

سوکھ جائے نہ کہیں کشتِ اَمَل اے سروَر

اپنی زُلفوں سے اگر نعل مبارک پونچھے

گرد جھاڑی ہے ترے روضہ کی بالوں سے شہا

اب چمکتی ہے سیہ کارو تمہاری قسمت

پیش مولائے رضا جو ہیں جھکے سجدے میں

پھوار مستوں پہ ترے اَبرِ کرم کی برسے

سایہ بھی چاہیے ہے مستوں کو دو چھینٹے میں

عنبرِستاں بنے محشر کا وہ میداں سارا

بادہ و ساقی لبِ جو تو ہیں پھر اَبر بھی ہو

یہ سرِ طور سے گرتے ہیں شرارے نوریؔ

— Mustafa Raza Khan Noori\