Gunahon Ki Nahusat Barh Rahi Hai (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

گناہوں کی نحوست بڑھ رہی ہے دم بدم مولیٰ

کمر توڑی ہے عصیاں نے، دبایا نفس و شیطاں نے

گناہوں نے مجھے ہائے! کہیں کا بھی نہیں چھوڑا

اندھیری قبر کا احساس ہے پھر بھی نہیں جاتیں

نہ کرنا حَشْر میں پُرسِش مری ہوبے سبب بخشش

گنہ کرتے ہوئے گر مر گیا تو کیاکروں گا میں

خِرَد کرتی نہیں اب کام الٰہی! میں ہوا ناکام

مسلماں ہوں اگر چہ بد ہوں ، سچّے دل سے کرتاہوں

تو ڈراپنا عنایت کر رہیں اس ڈر سے آنکھیں تر

تُو بس رہنا سدا راضی، نہیں ہے تابِ ناراضی

چلوں دنیا سے میں اس شان سے اے کاش! یااللہ

سنہری جالیوں کے سامنے اے کاش! ایسا ہو

عطا کر عافیت تو نَزْع و قَبْر وحَشْر میں یارب

الٰہی پُلْ صراط اِک پَل کے اندر پارکرجاؤں

میں رحمت ، مغفِرت ،دوزخ سے آزادی کاسائل ہوں

بَراءَ ت دے عذابِ قبر سے نارِ جہنَّم سے

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دل

بنا مجھ کو محمد مصطَفٰے کا عاشِقِ صادِق

نہیں درکار وہ خوشیاں ، جو غفلت کا بنیں ساماں

غمِ عشقِ نبی ایسا عطا فرماپئے مرشد

بچیں بے کار باتوں سے پڑھیں اے کاش کثرت سے

ہماری فالتو باتوں کی عادت دُور ہو جائے

جسے نیکی کی دعوت دوں اُسے دیدے ہدایت تُو

الٰہی ہر مبلِّغ پیکرِ اِخلاص بن جائے

زمانے کے مصائب نے الٰہی گھیر رکھا ہے

رسولِ پاک کی دکھیاری امّت پرعنایت کر

پئے شاہِ مدینہ اب مُشرَّف حج سے فرما دے

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\