یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیکجان کر کافی سہارا لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیکآپ شاہِ انس وجاں ہو وارثِ کون ومکاں ہو
رہنمائے دو جہاں ہو پیشوائے مرسلاں ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیکنورِ ربّ العالمیں ہو جلوہ حق الیقیں ہو
سرورِ دنیا ودیں ہو دل میں آنکھوں میں مکیں ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیکعاشقِ مائل کی سن لو بانی محفل کی سن لو
سامعین کے دل کی سن لو اکبر بسمل کی سن لو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیکمیرے مولا میرے سرور ہے یہی ارمان اکبر
پہلے قدموں پر رکھے سر پھر کہے یہ سر ٹھا کر
— Akbar Shah Warsi\
Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.
