Ilham Ki Rim Jhim (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں

آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند

خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو

ولیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا

رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد

خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہراماں کی

اک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا

سورج کو ابھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی

ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ

اترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں

اب اور بیاں کیا ہو کسی سے تیری مدحت

اے گنبدِ خضریٰ کے مکین میری مدد کر

بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے

— Mohsin Naqvi\