Ho Naib Sarwar e Do Alam (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ہو نائبِ سرورِ دو عالم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

ہے نام نُعمان ابنِ ثابِت، ابو حنیفہ ہے ان کی کنیت

جو بے مثال آپکا ہے تقوٰی، تو بے مثال آپکا ہے فتوٰی

گنہ کے دلدل میں پھنس گیاہوں گلے گلے تک میں دھنس گیاہوں

حسدکی بیماری بڑھ چلی ہے لڑا ئی آپس میں ٹھن گئی ہے

دِیارِ بغداد میں بُلا کر مزار اپنا دکھا جہاں پر

عطاہو خوفِ خدا خدارا دو الفتِ مصطَفٰے خدارا

ہے دھوم چاروں طرف سخاکی بھری ہے جھولی ہر ایک گدا کی

تمہارے دربارکا گداہوں ، میں سا ئلِ عشقِ مصطَفٰے ہوں

فضول گو ئی کی نکلے عادت ،ہو دوربے جا ہنسی کی خصلت

بَلا کا پَہرا لگا ہوا ہے، مصیبتوں میں گھرا ہوا ہے

شہا! عَدو کا ستم ہے پیہم، مدد کو آؤ امامِ اعظم

نہ جیتے جی مجھ پہ آئے آفت میں قبرمیں بھی رہوں سلامت

مروں شہا زیرِ سبز گنبد، ہو مدفن آقا بقیعِ غرقد

ہوئی شہا فردِ جُرم عائد، بچا پھنساہے تِرا مقلّد

جگر بھی زخمی ہے دل بھی گھا ئل، ہزار فکریں ہیں سو مسائل

— Unknown