Allah Humein kar De Ata (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اللہ ہمیں کر دے عطا قُفلِ مدینہ

یارب نہ ضَرورت کے سوا کچھ کبھی بولوں !

بک بک کی یہ عادت نہ سرِ حشر پھنسا دے

ہرلَفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دوں گا

اکثر مِرے ہونٹوں پہ رہے ذِکرِ محمّد

بڑھتا ہے خَموشی سے وقار اے مرے پیارے

ہے دبدبہ خاموشی میں ہبیت بھی ہے پِنہاں

رکھ لیتے تھے پتھر سُن ابوبکر دَہَن میں

چُپ رہنے میں سو سکھ ہیں تو یہ تجرِبہ کرلے

آقا کی حیا سے جھکی رہتی نظر اکثر

گر دیکھے گا فلمیں تو قیامت میں پھنسے گا

آنکھوں میں سرِحَشْر نہ بھر جا ئے کہیں آگ

بولوں نہ فُضول اور رہیں نیچی نگاہیں

آئیں نہ مجھے وسوسے اور گندے خیالات

رفتار کا گُفتار کا کردار کا دے دے

دوزخ کی کہاں تاب ہے کمزور بدن میں

— Unknown