گوشِ دِل سے مومنو سن لو ذرا
پندرہ سالہ نبی کی لاڈلی
عقد کا پیغام حیدر نے دیا
پیر کا دن سَتَّرہ ۱۷ ماہِ رَجب
پھر مدینہ میں ہوا اعلانِ عام
اس خبر سے شور برپا ہوگیا
آج ہے مولا کی دُختر کا نِکاح
آج ہے اس پاک و سچی کا نکاح
خیر سے جب وقت آیا ظہر کا
ایک جانب ہیں ابوبکر و عمر
ہر طرف اَصحاب اور اَنصار ہیں
سامنے نوشہ علیِّ مرتضیٰ
آج گویا عرش آیا ہے اُتر
جمع جب یہ سارا مجمع ہوگیا
جب ہوئے خطبے سے فارغ مصطفیٰ
چار سو مثقال چاندی مہر تھا
بعد میں خرمے لٹائے لا کلام
ان کے حق میں پھر دعائے خیر کی
گھر سے رخصت جس گھڑی زَہرا ہوئیں
دی تسلی احمدِ مختار نے
فاطمہ ہر طرح سے بالا ہو تم
باپ تمہارے اِمام الانبیا
ماہِ ذِی الحجہ میں جب رُخصت ہوئی
جس میں تھیں دس سیر َ جو کی روٹیاں
اس ضیافت کا ولیمہ نام ہے
سب کو ان کی راہ چلنا چاہیے
— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\
