مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے
واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
بچھڑی ہے گلی کیسی بگڑی ہے بنی کیسی
کیا اس کو گِرائے دہر جس پَر تُو نظر رکھے
بہکا ہے کہاں مجنوں لے ڈالی بنوں کی خاک
سونے کو تپائیں جب کچھ مِیل ہو یا کچھ مَیل
آتا ہے درِ والا یُوں ذوقِ طواف آنا
اے ابرِ کرم فریاد فریاد جَلا ڈالا
دریا ہے چڑھا تیرا کتنی ہی اڑائیں خاک
کیا جانیں یِم غم میں دِل ڈُوب گیا کیسا
کرتا تو ہے یاد اُن کی غفلت کو ذرا روکے
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\
