Allah Re Kiya Bargah (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

گردن کو جُھکاۓ ہوۓ ایک ایک ولی ہےوہ ذات گُلستانِ رسالتؐ کی کلی ہے

نَورُستہ گُلِ گُلشنِ زہراؑ و علیؑ ہےاولادِ حسنؑ ، آلِ حسینؑ ابنِ علیؑ ہے

بیشک شہِؓ بغداد ، ولی اِبنِ ولی ہےسب اُن کی عنایت ہے ، خفی ہے کہ جلی ہے

ہر رسمِ کرم اُن کے گھرانے سے چلی ہےجس دل پہ نظر اُن کی ہو ، وہ روشن و بینا

اُن کو جو پسند آۓ ، وہی بات بَھلی ہےہوں نقشِ قدم جس پہ نبیؐ اور علیؑ کے

اُس در پہ کسی کی نہ چلے گی ، نہ چلی ہےاک سلسلۂ نُور ہے ہر سانس کا رشتہ

ایمان مِرا حُبِّ ِنبیؐ ، مہرِ علیؑ ہےاُس ذات سے شاہی کے قرینے کوئی سیکھے

وہ ذات کہ جو فقر کے سانچے میں ڈھلی ہےمجھ کو بھی محبّت ہے بہت ، بادِ صبا سے

کیوں کر نہ ہو آخر ترے کُوچے سے چلی ہےمُشکل ہوئی آسان ، لیا نام جو اُن کا

یُورش غم و آفت کی مِرے سَر سے ٹلی ہےمحشر میں وہی غازۂ انوار بنے گی

مٹّی تِرے کُوچے کی جو چہرے پہ مَلی ہےہر گام پہ سجدے کی تمنّا ہے جبیں کو

یہ کِس کا درِ ناز ہے ؟ یہ کِس کی گلی ہے؟جو نُور ہے بغداد کی گلیوں کا اُجالا

ہر ایک کرن اُس کی مدنیے سے چلی ہےمَیں اُن کا ہُوں تا حشر نصیرؔ اُن کا رہُوں گا