مجھ سے کیا ہو یاں حضورؐ کی شان
ابتداۓ جہاں حضورؐ کی ذات
فخرروۓ زمیں حضورؐ کی ذات
وجۃ تخلیقِ کائنات حضورؐ
سرورِ انبیا حضورؐ کی ذات
حامیِ بے کساں حضورؐ کی ذات
رہبر رہبراں حضورؐ کی ذات
بے قیود زماں حضورؐ کی ذات
ساۓ سے اماسوا حضورؐ کی ذات
ہاں بیاں حضرت بلال نے کی
کہہ کے یا ایہا المزمَل خود
فرش سے لے کے عرشِ اعظم تک
نعت کہنا سکون مشکل ہے
— Sultan Sukoon\
