میں کہ ہر صاحب ایمان کے قدموں کی خاک
عمر کی حیدر کرار کی خاکِ کفِ پا
چاند، سورج مرے سلطانؐ کے پاپوش کی گرد
میرا دامانِ عقیدت بھی مدینہ ہے جہاں
آپؐ کی نعت کا حق مجھ سے ادا ہو کیسے
ذرے ذرے میں کئی راز چھُپاۓ ہوۓ ہے
یوں کیا صاحب معراج کی عظمت کو سلام
ذرے ذرے پہ رقم ہے اسی منزل کا پتہ
— Ejaz Raja\
