Rehmat Ki Ho Jaye Najarya (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

رحمت کی ہو جاۓ نجریا رحمتِ عالم ذات تری ہے

تیری عطا کا رنگ جدا ہے بابِ کرم ہر وقت کھلا ہے

ہر اک رنگ میں رنگ ترا ہےسب سے اچھا سنگ ترا ہے

نکھری نکھری صبح کرم ہے روشن روشن شامِ حرم ہے

یہ میرے مرشد کی عطا ہےورنہ میری اوقات ہی کیا ہے

صدقہ دے اولادِ علی کا میں بھی گدا ہوں تیری گلی کا

اپنے اویس و بلال کا صدقہ اپنی پیاری آل کا صدقہ

حسنِ عمل کچھ پاس نہیں ہے شرمندہ سجدوں سے جبیں ہے

دن دیکھے ہیں تونے خوشی کے گارے نیازیؔ گیت نبی کے

— Unknown