میں کوئل مرا باغ مدینہ صل علیٰ مری "کُو"
ان پہ نثار ہےاپنا تن من سےملا ہے سب کوجیون
ان کےدوارپہ جانےوالوں کو جنت مل جاتی ہے
اڑتی پھروں میں سانجھ سویرےگیت نبی کے گاؤں
کیا نبیین کیا ولیین تم سب کے ہو لجپال
داتا علی ہجویرکا صدقہ غوث محی الدین کا صدقہ
میں ہوں بھکارن تم ہو دیالو نجر کرم فرماؤ
بن بن ہیرت ہوں ہے اے جگ کے مہاراج
— Muhammad Yamin Warsi\
