میرے لحن و لہجہ میں جو ہر و خبر میں آ
تیرے نام کی برکت سے کروں سفر آغاز
حیرتی زمینوں کا رازیاب کر مجھ کو
خلوتِ تہجد کی خامشی ! سہارا بن
یادِ حق تعالیٰ! ہر کلفت و اذیت میں
صبح فتح کی تمثال روح میں اجالا کر
کوئی ایک پل ایسا جو امر ہو مل جاۓ
اذنِ رب سے تاثیر و شادمانی درواں
رب آیۃ اقراء کی مدیح کا ہے قصد
— Riaz Majeed\
