مجھےدرپہ پھر بلانا مدنی مدینےوالے
مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے
جب تیری دید ہوگی تب میری عید ہوگی
مجھےسب ستارہےہیں میرادل دکھارہےہیں
مرےسب عزیزچُھوٹےسبھی یاربھی توروٹھے
میں اگرچہ ہوں کمینہ ترا ہوں شہ مدینہ
ترا تجھ سے ہوں سوالی شہا پھیرنا نہ خالی
یہ کرم بڑا کرم ہے ترے ہاتھ میں بھرم ہے
تری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں
ملے نزع میں بھی راحت،رہوں قبرمیں سلامت
ترے غم میں کاش عطار رہےہرگھڑی گرفتار
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
