Milad Na Hota Toh (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

میلاد نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ یہاں ہوتا

میلاد نہ ہوتا تو سورج نہ چمک ہوتی

میلاد نہ ہوتا تو تارے نہ سحر ہوتی

میلاد نہ ہوتا تو دھرتی نہ فلک ہوتے

میلاد کےہونے نےتخلیق کا دَر کھولا

یلاد کے ہونے نے ہونے کا یقیں بخشا

میلاد نے بخشی ہے انسان کو زیبائی

مسجود اکیلا تھا سجدہ نہ اطاعت تھی

تخلیقِ محمدؐ نے دنیا کو بسایا ہے

گلیاں بھی اسی کی ہیں، رستےبھی اسی کےہیں

ہرسمت ہےفطرت کےلہجےمیں کھنک اس کی

تاروں نے چمک کریہ میلاد منایا ہے

تاریخ نےصدیوں سے میلاد منایا ہے

میلاد منایا ہے خودکعبےنےجھک جھک کے

سیرت کو منانے کی صورت بھی کہاں ہوتی

میلاد کی دھومیں تو خود رب نےمچائی ہے

اُس نور سے مولا نے دھرتی کو بنایا ہے

— Anwar Ul Mustafa Hamdami\