نہیں ہیں اس کےلیے اشکِ اعتذار بہت
یہ میرےدل کی سیاہی کو دھو نہیں سکتیں
حضورؐ آپ کا اب سامنا نہیں ہوتا
ہےمیرےدل کو نواہی کی لذّتوں کی طلب
یہ اور بات ہے دنیا کےڈر سے رُک جاؤں
میں کب ہوں حلیہ و اُسوہ میں آپؐ کا پیرو
حساب اپنے معاصی کا مجھ سے ہونہ سکا
میں حرص و آز کا بندہ ہوں اوریہ کہتا ہوں
مرا بھرم توہے گفتارِ سیمیائی سے
میں تیرہ بخت فقط نام ہی کا نوریؔ ہوں
جو آپ چاہیں تو بخشش مری بھی ہوجاۓ
— Dr Muhammad Fakhar Ul Haq Noori\
