آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے
گنبد خضریٰ کے ساۓ میں بیٹھ کے تم جو آۓ ہو
دل، آنکھیں اور روح تمیاری لگتی ہیں سیراب مجھے
دیوانوں آنکھوں سے تمیاری اتنا پوچھ تو لینے دو
اے جنت کے حقدارو مجھ منگتے کو یہ بتلاؤ
لگ جاؤ سینے سے میرے طیبہ سے تم آۓ ہو
— Ishrat Godharvi\
