نگاہوں میں مری روضے کا ہو منظردمِ آخر
تلاوت ہورہی ہو سورہ یٰسین کی محفل میں
وہاں پربھی سجاؤں مَیں درود و نعت کی محفل
رہوں قدمین میں مَیں محوِ گریہ شرمسار میں
پلا دینا مجھے جی بھر کے عشقِ مصطفیٰﷺ ساقی
نشے میں جھومتا چلنے لگوں مَیں قبرکی جانب
اُتر جاؤں مَیں اپنی قبر میں صلّ علیٰ پڑھتے
عزیزؔ آنکھوں میں یہ منظر لیےآخر مَیں سوجاؤں
— Sheikh Abdul Aziz Dabbagh\
