مسجد نبوی توہی بتاکچھ سماں وہ کیسا پیارا ہوگا
دوجگ کےمختارکی باتیں،دین و دانش کی سوغاتیں
بزمِ نبوت میں صدیق بھی فاروق و عثمان و علی بھی
اُن جلووں کےدن بھی تیری یادکا حصہ ہوں گےجن میں
تونےاپنےدروازےپروہ بچےبھی دیکھےہوں گے
قربِ حضور میں اہل مدینہ کیسی راحت پاتےہوں گے
ارضِ مدینہ بانگ بلال سےتیری فضا جب گونجتی ہوگی
بہرشفاعت جب بھی دعاکو حضرت ہاتھ اٹھاتےہوں گے
امتِ مرسل میں ہوں طرب اوراس رشتےپرنازاں ہوں
— Unknown
