Haq Taala Ki Tasbeeh (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

اُس سے ڈرتے رہوذہن میں اُس کے احکام رہتے ہیں

ذکر چلتا رہے اشک بہتے رہیں

ھیگتی روشنی میں نِکھرتے رہو

اُس سے ڈرتے رہوبندگی کا حقیقت کا ایمان کا

معرفت کا شریعت کا قرآن کا

اپنی تصویر میں رنگ بھرتے رہو

اُس سے ڈرتے رہوجزوِ جاں کو اگر گُل کی ہے جستجو

ساحلِ رُوح کی ہے اگر آرزو

اپنی گہرائیوں میں اُترتے رہو

اُس سے ڈرتے رہورنگ ہی رنگ آنکھوں میں گھُل جائیں گے

رازِ ارض و سما تم پہ کُھل جائیں گے

کُوچہء عشق میں پاؤں دھرتے رہو

اُس سے ڈرتے رہوتابہ کے ساتھ دیں گی حسیں خواہشیں

صِرف دُنیا کی خاطر یہ آرائشیں

آخرت کے لیے بھی سنّورتے رہو

اُس سے ڈرتے رہولمحہ لمحہ کرے گا تمھیں یاد بھی

زندگی پاؤ گے موت کے بعد بھی

اُس پہ مٹتے رہو اُس پہ مرتے رہو

اُس سے ڈرتے رہوناز اُس پر اگر ہے مظفؔر تمہیں

اُس کی رحمت سمیٹے گی بڑھ کر تمھیں

ٹُوٹ کر اپنے اندر بکھرتے رہو

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم