Kitna Sada Bhi Hai Sacha Bhi Hai Mayar Unka | Best Naat Sharif in Urdu Ahmed Nadeem Qasmi

شاعر: Ahmed Nadeem Qasmi


کتنا سادہ بھی ہے سچا بھی ہے معیار اُن کا
ان کی گفتار کا آئینہ ہے کردار ان کا

ان کو مانگا جو خدا سے تو سبھی کچھ مانگا
کیوں طلب گار ہو اوروں کا طلب گار اُن کا

ان کے پیکر میں محبت کو ملی ہے تجسیم
پیار کرتا ہے ہر انساں سے ، پرستار اُن کا

وہی ، ظلمات کی رگ رگ میں اترتا ہوا نور
میں تو کر لیتا ہوں ہر صبح کو دیدار اُن کا

اے خدا ! اجر کے اعلان سے پہلے سن لے
مجھ کو جنت سے سوا سایۃ دیوار اُن کا

پس ہر حرف وہی جلوہ فگن رہتے ہیں
میری مانند مرا فن بھی وفادار اُن کا