آقا ہمارے نورو نور آقا ہمارے نورونور
اُن کا نام بڑا ہے پیارا جو ہے سارے جگ کا سہارا
عرش پہ وہ مہمان ہوۓ ہیں نبیوں کے سلطان ہوۓ ہیں
اُن کے دم سے ہر سُو سویرا جو ہے حامی تیرا میرا
اُن کا نظارا رب کا نظارا اُن کا رتبہ سب سے بھارا
جن کا خوشبو دار پسینہ جن کا درہےعرش کا زینہ
اُن کے نغمے گاۓرکھنا اُن کا میلاد مناۓ رکھنا
— Unknown
