Ali Tehreer e Noori Hai (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

علی نازِ ولایت ہے علی دستورِ مولیٰ ہےخدا کے واسطے سویا نبی اکرم کے بستر پر

اجل کا خوف نہ آیا علی تیمورِ مولیٰ ہےدکھایا مصطفٰی نے جو غدیرِ خم پہ شوکت سے

علی مہ رو دو عالم کا علی مہ نورِ مولٰی ہےعلی قرآن کی زینت علی ہے جانِ رحمت بھی

سدا قرآں کے حرفوں میں علی مسطورِ مولٰی ہےجہاں خطرہ ہوا اسلام کی انگوری ڈالی کو

وہاں پر جان دینے کو علی ناطورِ مولٰی ہےجہاں مشکل کوئی کہہ دے کہ لا حق اُس کو مشکل ہے

وہاں مشکل کشائی کے لئے ما مورِ مولٰی ہےلسان اللہ، ہے وجہہ اللہ، وہ عین اللہ حدیثوں میں

تو میں کہہ دوں حقیقت میں علی موفورِ مولٰی ہےعلی نے خود بتایا ہے یہی "نہج البلاغہ" میں

صحیفوں میں رقم ہے تو علی مشکورِ مولٰی ہےحدیثِ مصطفیٰ سے یہ ہوا مجھ پر عیاں قائم

— Syed Hubdar Qaim\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.