'' آمد مصطفیٰؐ کی خوشی نعت ہے''
خود خدا نے اٹھائی ہے جس کی قسم
اِک چٹائی بچھونا ہے سرکار ﷺ کا
اس سے عقل و خرد کو ملیں وسعتیں
حرزِ جاں گر ہوئی سنت مصطفیٰؐ
بس یہی تو سکھایا ہے اسلاف نے
جان و دل کے دریچے سبھی کھل گۓ
کذب و غیبت کا ان پہ ہو کیسے گزر
جب درود ان پہ ہے، سنتِ ایزدی
مٹ گۓ نامیوں کے نشاں تو مگر
عزتوں کے کھڑا ہے وہ مینار پر
— Hafiz Muhammad Abdul Jaleel\
