Bil Yaqeen Uss Ko (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

بِالیقیں اُس کو تو جینے کا قرینہ آگیا

ساحِلِ جَدَّہ پہ لو اپنا سفینہ آگیا

خوب مچلو جُھوم لو اور خاک اُٹھا کر چوم لو

غم غَلَط ہوجائیں گے بس مُسکراکے دیکھ لو!

پاؤں میں جوتا ارے! محبوب کا کوچہ ہے یہ

ہِجر کے ماروں کے دل میں ہُوک سی اٹھنے لگی

مجھ کو روتا چھوڑ کر سب قافِلے والے چلے

موج ہر بپھری ہوئی ہے اب خدارا آئیے!

کس قَدَر ہے بامُقدّر وہ مسلماں بھائیو!

اِک تبسُّم رَیز ہونٹوں کی جھلک دکھلائیے

ٹل گیا مجھ سے عذاب اور قبر روشن ہوگئی

شافِعِ محشر! مِری امداد کو اب آئیے!

کیوں نہ رَشک اُس پر کریں پھر یہ جہاں کے تاجدار

عرض رَو رَو کر کروں گا جب مدینے جاؤنگا

آپ کے لطف و کرم سے کہہ اُٹھے عطارؔ کاش!

— Unknown