فرشتے جس کے زائر ہیں مدینے میں وہ تربت ہے
بھلا دشت مدینہ سے چمن کو کوئی نسبت ہے
مدینہ گر سلامت ہے تو پھر سب کچھ سلامت ہے
مدینہ ایسا گلشن ہے جو ہر گلشن کی زینت ہے
مدینہ چھوڑ کر سیر جناں کی کیا ضرورت ہے
ہمیں کیا حق تعالیٰ کو مدینے سے محبت ہے
گدا گر ہے جو اس گھر کا وہی سلطان قسمت ہے
جو مستغنی ہوا ان سے مقدر اس کا خیبت ہے
الٰہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے دکھا دینا
مدینہ چھوڑ کر جنت کی خوشبو مل نہیں سکتی
زمیں میں وہ محمد ہیں وہ احمد آسمانوں میں
یہاں بھی انکی چلتی ہے وہاں بھی انکی چلتی ہے
غضب ہی کردیا اخترؔ مدینے سے چلے آئے
مدینہ چھوڑ کر اخترؔ بھلا کیوں جائیں جنت کو
— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\
