فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگرہم بھی بےبس نہیں بے سہارا نہیں
ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
جیسے ہی سبز گنبد نظرآۓ گا بندگی کا قرینہ بدل جاۓ گا
اےمدینےکے زائرخدا کےلۓداستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا
نامِ آقاﷺ جہاں بھی لیا جاۓ گا ذکر ان کا جہاں بھی کیا جاۓ گا
ان کی چشم کرم کوہے اس کی خبر کس مسافر کوہے کتنا شوق سفر
— Iqbal Azeem\
