ہم جو کرتے ہیں ارادہ تیرا
ہے فقط تیری تمنا مالک
ہیں چلے تیری اِرادت لے کر
دل میں تاباں ہے محبت تیری
جیتے ہیں تیری رضا کی خاطر
ہم فقط مانگے ہیں تجھ کو تجھ سے
ہے بھروسہ جو ہمیں تو تجھ پر
ہم نے منہ موڑ لیا دنیا سے
ہم تو ہیں اپنے کیے پر نادم
چاہتے ہیں تری قربت مولا
— Sobia Fani\
