جانشینِ عابد و شبّیر و حیدر پر سلامطالبِ خوشنودی ِ حق، صاحبِ عِلمِ کثیر
وارثِ فضل و کمالاتِ پیمبر پر سلامعلمِ اسلامی کا اِک مرکز تھی اُس جھو نپڑی
عرصہء خاک و خذف کے کیمیا گر پر سلامجس کے آگے عقل زانوئے تلمُّذ تہ کرے
اُس حُسینی ، ہاشمی ، علوی ، قلندر پر سلامچودہ معصوموں کا جو مجموعہء کِردار تھا
اُس اکیلے کے حوالے سے بہتّر پر سلاممَیں مُرید بُو حنیفہ، بُو حنیفہ کا وہ پیر
پیشوا کے پیشوا رہبر کے رہبر پر سلامتشنگی جس کا خزانہ ، صبر جس کی جائداد
تیرے تیور، میرا زیور
تیرا شیوہ، میرا مسلک
مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا
جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں
