Kash Main Dor e Muhammad Main Uthaya Jata (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا میں اشکِ غم گسار، اور غمِ اُمت میں

ہوتا میں پاپوش دریدہ مصطفیٰ کا کوئی

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا پتھر میں نکالا گیا خندق سے کوئی

ہوتا میں اُستنِ حنانہ اور مسجدِ نبوی میں

ہوتا میں چادر اس خوش نصیب کپڑے کی

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا کنکرمیں کوئی مدینہ کی گلی کوچوں کا

ہوتا میں شجر تناور مدینہ میں کوئی

ہوتامیں شمشیرِ محمدؐ اور بپا ہوتا یومِ بدر

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا میں اینٹ کوئی روضۃ اقدس کی

ہوتا میں کوئی آوارہ بادل شہرِ مدینہ میں

ہوتا مٹی میں خوش نصیب لحد انور کی مدینےمیں

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا میں عہدِ محمدؐ اورکیا جاتا کسی کافر سے

ہوتا مکڑی میں غارِ ثور میں شبِ ہجرت

کاش میں دور محمدؐ میں اٹھایا جاتا

ہوتا ٹکڑا میں کسی سوکھی روٹی کااور شعبِ ابی طالب میں

ہوتا لائق عطوفتِ سرکار کبھی نہ بےذر میں!

ہوتا میں نعلینِ محمدؐ اور معراج کی شب شفقتؔ

— Muhammad Shafqat Ullah Qadri\