کچھ ایسا کر دے میرے کردگار آنکھوں میں
وہ لالہ رکھ ہو اگر جلوہ بار آنکھوں میں
نظر یہ کہتی ہے بے اختیار آنکھوں میں
انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
ابھی ہو روکش عرش بریں نظر میں
نظر ہے رشک نظر افتخار آنکھوں میں
بنائے دل کو وہ گھر رہگزار آنکھوں میں
بسے ہیں جب سے مدینے کے خار آنکھوں میں
گزر ہو ان کا کبھی بے قرار آنکھوں میں
کچھ آئے جان پئے انتظار آنکھوں میں
کرم سے جلوہ کرے جب نگار آنکھوں میں
پھر آئیں دن میرے اختر شب حضوری میں
نگاہ مفتی اعظم کی ہے یہ جلوہ گری
— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\
