کچھ ایسا کر کریم! مرے ساتھ اپنے آپ
ہر چیز اپنی سیدھی ڈگر پر ہو گامزن
ہو دور جو کجی ہے جبلت میں اے رحیم!
ہو غیب سے اشارہ کوئی معجزے کی شکل
ہٹ کراس ارض پاک سے آۓ نہ کوئی سوچ
فیضان روح پر ترے الطاف کا رہے
اظہار کو نصیب ہو لہجہ دعاؤں کا
تیرے کرم سے فردِ عمل میں ریاضؔ کی
— Riaz Majeed\
