کیا مدح کوئی کر سکتا ہے انسان مدینے والے کی
انوار کی رخ پہ تابانی جلووں سے مزین پیشانی
دن رات فرشتوں کو جھرمٹ رہتا ہے مزارِ اقدس پر
وہ خالقِ کل یہ مالکِ کُل ہر چیز ہے اِن کے قبضے میں
ہے رونقِ عالم ان کے لۓ عقبیٰ بھی سجی ہے ان کیلۓ
کیا صفت ثراغ کرے کوئی ہر صفت سے بالاتر ہیں نبی ﷺ
— Unknown
