Madina Mein Hai Woh Saman (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَدینہ میں ہے وہ سامانِ بارگاہِ رفیع

نہیں گدا ہی سرِخوانِ بارگاہِ رفیع

بنائے دونوں جہاں مجرئی اُسی دَر کے

زمین عجز پہ سجدے کرائیں شاہوں سے

ہے اِنتہائے علا اِبتدائے اَوج یہاں

کمند رشتۂ عمر خضر پہنچ نہ سکے

وہ کون ہے جو نہیں فیضیاب اس دَر سے

نوازے جاتے ہیں ہم سے نمک حرام غلام

مطیع نفس ہیں وہ سرکشانِ جن و بشر

صلائے عام ہے مہماں نواز ہیں سرکار

جمالِ شمس و قمر کا سنگار ہے شب و روز

ملائکہ ہیں فقط دابِ سلطنت کے لئے

حسنؔ جلالتِ شاہی سے کیوں جھجکتا ہے

— Hassan Raza Khan Barelvi\