مدینے کے والی ﷺ مدینے بُلا لو
ہاں پیغام لانا میری حاضری کا
تیرے در پہ آؤں میں بن کے سوالی
غریبوں کے مولا ﷺ یتیموں کے والی ﷺ
ادھر بھی نگاہِ کرم ہو خدارا
میری عمر گزرے تیری بارگاہ میں
مقدر میں میرے وہ نوری گھڑی ہو
درِ مصطفیٰ ﷺ پر مری حاضری ہو
نگاہوں میں ہوں سبز گنبد کے جلوے
شب و روز گزریں نیازیؔ کے آقاﷺ
— Abdul Sattar Khan Niazi\
