مَیں اندھیرا ، چراغاں حضورؐسوچیے تو نِری روشنی
دیکھیے تو ہیں اِنساں حضورؐرُوحِ قُرآں ہے ذاتِ خُدا
اور تجسیمِ قُرآں حضورؐہُوں شریعت کا قائل مگر
میرا دِیں میرا ایماں حضورؐہوتا رہتا ہُوں ممنون ‘ مَیں
کرتے رہتے ہیں احساں حضورؐمیرے آنّسُو بہت قیمتی
میری آنکھوں کے مہماں حضورؐآپ کے دَم سے آباد ہُوں
آپ ہیں رونقِ جاں حضورؐآپ پر آپ کی آ ل پر
مَیں نچھاور مَیں قُرباں حضورؐکیوں نہ ہر کوئی مُجھ کو پڑھے
آپ ہیں میرا عُنواں حضورسہل ‘ دُنیا ، مظفّؔر پہ کی
تیرے تیور، میرا زیور
تیرا شیوہ، میرا مسلک
مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا
جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں
