نعت کی رُت میں شرابور فضا لگتی ہے
ہے مجھےشام ڈھلے آپؐ کےدر کی خواہش
روح فرسا ہے بہت مکر و فریب دنیا
اس سے آنکھوں میں امڈ آتےہیں ساون بھادوں
یہ نہیں غم کی نمی، ہےیہ تمنا کا گداز
اِس پہ قربان، یہ ہےانؐ کی تمنا کا فروغ
سرمرا رہتا ہےدہلیز پیمبرؐ پہ جھکا
یاد کرتی ہیں بہت آپؐ کو آنکھیں آقاؐ
مَیں ہوں اور دید کی لذت کا سحرہےآقاؐ
آپؐ کی یاد میں بیتاب ہےدل بھی میرا
یاد جب پھیلنے لگتی ہے رگوں میں میری
ہجر ہےیاد خدا، حب نبیؐ کی برکھا
محفل ذکر بپا رہتی ہےسینے میں عزیزؔ
— Sheikh Abdul Aziz Dabbagh\
