جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول ﷺ کی
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی
گمراہ کردیا ہے نظر کےفریب نے
یورپ میں مارا مارا نہ پھرۓ گداۓعلم
باطل سے دب رہی ہے امت رسول ﷺ کی
— Unknown
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول ﷺ کی
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی
گمراہ کردیا ہے نظر کےفریب نے
یورپ میں مارا مارا نہ پھرۓ گداۓعلم
باطل سے دب رہی ہے امت رسول ﷺ کی
— Unknown
ہو مبارک اہلِ ایماں عیدِ مِیلادُالنّبی ﷺ
چار سُو ہیں کیا چھما چھم رحمتوں کی بارشیں
نور کی پھوہار برسی چار سُو ہے روشنی
چار جانب دھوم ہے سرکارﷺ کے میلاد کی
جانتے ہو کیوں ہے روشن آسماں پر کہکشاں
ہم نہ کیوں روشن کریں گھرگھردیۓ میلاد کے
آؤ دیوانو! چلو سب آمِنہ کے گھر چلیں
عیدِ مِیلادُالنّبی ﷺ کا واسطہ عطارؔ کو
— Muhammad Binyamin Shakir Attari\
رہی عمربھر جو انیس جاں وہ بس آرزوۓنبی رہی
شہ دیں فکر و نگاہ سےمٹے نسل و رنگ کےتفرقے
سرِ دشتِ زیست برس گیا جو سحابِ رحمت مصطفیٰ
تھی ہزارتیرگئ فتن نہ بھٹک سکامیرا فکر و فن
وہ صفا کا مہر منیر ہے طلب اس کی نورضمیرہے
وہی ساعتیں تھیں سرورکی وہی دن تھےحاصل زندگی
— Unknown
میں لب کشا نہیں ہوں پر بات کررہا ہوں
یہ روشنی سے کیا ہے خوشبو کہاں سے آئی
پھولوں کی طرح میری سانسیں مہک رہی ہیں
جو کچھ بھی مانگنا ہے اس درسے جاکے مانگو
کوئی توآنکھ والا گزرے گا اس طرف سے
اقبالؔ مجھ کو اب بھی محسوس ہورہا ہے
— Unknown
خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار ﷺ آگۓ
سب جھوم کر کہو سرکار ﷺ آگۓ
ہے چار جانب آج جشنِ آمد رسول ﷺ
خوشیوں کے لمحات آگۓ دیوانے جھوم اٹھے
لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو!
اے غمزدو ! تمہاری تو نس عید ہوگئی
اُن کے کرم سے حشر میں یہ شور مچ گیا
— Muhammad Binyamin Shakir Attari\
قبلہ و کعبۃ ایمان رسول عربی
چاند ہوتم جورسولان سلف تارےہیں
صدقہ حسین کا روضے پہ بلا لومجھ کو
کس کی مشکل میں تیری ذات نہ آڑے آئی
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر تو ہے
تیرا دیدار ہے دیدارِ الہٰی مجھ کو
مجمع حشر میں اس شان سے آۓ بیدم
— Bedam Shah Warsi\
عیدِ مِیلاد النبی ﷺ ہے دل بڑا مسرور ہے
اس طرف جو نورہےتو اس طرف بھی نور ہے
ہر ملک ہے شادماں خوش آج ہراک حور ہے
آمدِ سرکار ﷺ سے ظلمت ہوئی کافور ہے
جشنِ میلاد النبی ﷺ ہے کیوں نہ جھومیں آج ہم
غم کے بادل چھٹ گۓہر غم کا مارا جھوم اٹھے
آمنہ تجھ کو مبارک شاہ ﷺ کی میلاد ہو
آج دیوانے مدینے کےسبھی ہیں شادماں
بخشدےمجھ کو الہیٰ بہرِ میلاد النبی ﷺ
گنبد خضریٰ کا اس کو بھی تواب دیدار ہو
شان کیا پیارے عمامے کی بیاں ہو یانبی ﷺ
ہاۓ صد افسوس! فیشن کی نحوست چھا گئ
وہ پلا مۓ اہل محشر دیکھتے ہی بول اٹھیں
— Muhammad Binyamin Shakir Attari\
روشن چراغ ختم نبوت ہے آج بھی
اس نور کی ازل سے وہ رفعت ہے جان لو
سمجھا گیا حضورکو جتنا بھی آج تک
محتاج کائنات ہے ان کے وجود کی
کہتے توہیں رسول نبی ''ہیں'' اور جانتے ہیں ''تھے''
کچھ بھی نہ تھا وہ جب بھی تجلی تھے نور کی
ان کے بغیر کیا ہے تصور حیات کا
کس شان سے ہے نور نبی کائنات میں
زندہ رکھا ہوا ہے فقط ان کی دید نے
— Khawaja Shouq\
اب تنگی، داماں پہ نہ جا،اور بھی کچھ مانگ
ہر چند کہ آقا نے بھرا ہے تیرا کشکول
وہ لوگ جو کہتے ہیں کرم ان کا ہے محدود
سلطانِ مدینہ کی زیارت کی دعا کر
دےسکتےہیں کیا کچھ ، کہ وہ کچھ دےنہیں سکتے
اس در پہ یہ انجام ہوا، حسن طلب کا
جھولی ہی میری تنگ تھی، کیا مانگتا ان سے
رہ رہ کےتواس در پہ جو پہنچا ہےنصیرآج
— Unknown
آج دنیا میں خیر الواریٰ آ گۓ
بزم کونین میں ہر طرف شور ہے
عرش والے مبارک ہے دینے لگے
سر ادب سے رسولوں کے بھی جھک گۓ
ہر طرف ہے نیازی سماں عید کا
— Abdul Sattar Khan Niazi\