Khud Rab Do Jahan (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خود رب دو جہاں ہے خریدار مصطفیٰؐ

لاؤں کہاں سے شہپر جبریل کی اڑان

پیرِ مغاں! سنبھل کہ ادب کا مقام ہے

غار حرا سے کرب و بلا کے مقام تک

قرآں کی آیتوں میں سراپا ڈھلا ہوا

سجدوں کی چاندنی سے جبینیں نکھر گئیں

شورش! ب فیضِ کواجہء کونین دیکھ لوں

— Shorish Kashmiri\

Marhaba Sadd Marhaba Sale Ala (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مرحبا صد مرحبا صلِّ علٰی خوش آمدید

یاحبیبِ کبریا صلِّ علٰی خوش آمدید

اے مِرے مُشکِل کُشا صلِّ علٰی خوش آمدید

سرورِ ارض و سما صلِّ علٰی خوش آمدید

شمس میں تیری ضِیا صلِّ علیٰ خوش آمدید

کیوں یہ گھرگھرروشنی ہے آج کس کاجشن ہے؟

آج کیوں چاروں طرف یہ مرحبا کی دھوم ہے؟

بات یہ ہے آج دنیا میں ہوئے ہیں جلوہ گر

مرحبا جشنِ ولادت مرحبا صد مرحبا

جشنِ میلادُالنّبی کی دھوم ہے چاروں طرف

رحمۃٌ لِّلْعٰلمیں کی ہو گئی جلوہ گری

چشمِ ما روشن دلِ ماشاد اے جانِ چمن

چھَٹ گئے ظلمت کے بادَل دُور اندھیرا ہوگیا

خانۂ کعبہ میں جو بُت تھے سب اَوندھے گرپڑے

انبِیاء و مُرسلیں سب کی امامت کا ترے

آمِنہ کے گھرمیں جب آمد محمد کی ہوئی

خوب صدقہ بٹ رہا ہے آمِنہ کے گھر پہ آج

ہم غریبوں کے تو بس وارے ہی نیارے ہوگئے

بھر دو سینے میں سُرور اور آنکھ کردو نور نور

قبر میں جلوہ نبی کا دیکھ کر عطارؔ کاش!

— Unknown

Aye Khatm e Rusul Makki Madni (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اے ختم رُسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں

یہ شان تمہاری ہے آقا تم عرش بریں پر پہنچے ہو

دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کا مداوا کون کرے

ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے

خیرات محمد سے پاکر اس ناز سے کہتے ہیں منگتتے

— Unknown

Musarat Se Seena Madina (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَسرَّت سے سینہ مدینہ بنا تھا

پَرے رَنج و غم کا اندھیرا ہوا تھا

خبر جب کہ رَمضاں کی آمد کی آئی

کیا ابرِ کرم نور برسا رہا تھا

نظر چاند رَمضاں کا جس وقت آیا

اُفُق پر بھی ابرِ کرم چھا گیا تھا

کھلے بابِ جنَّت ، جہنَّم کو تالے

وہ مَردُود شیطان قیدی بنا تھا

ترانے خوشی کے فَضا گُنگُناتی

جدھر دیکھئے مرحبا مرحبا تھا

فَضائیں بھی کیا نور برسا رہی تھیں

سماں ہر طرف کیف و مَستی بھرا تھا

شب و روز رَحمت کی برسات ہوتی

مسلماں کا دامن کرم سے بھرا تھا

جو اُلفت کے پیمانے تقسیم ہوتے

خُوشا! بحرِ رحمت کو جوش آگیا تھا

مساجِد میں ہر سُو بہار آگئی تھی

جسے دیکھو سجدے میں آکر گرا تھا

فَضائیں منوّر ہوائیں معطَّر

دلوں پر بھی اِک وَجد سا چھا گیا تھا

کلیجے میں ٹھنڈک تھی ، چہرے پہ پانی

سُکوں ماہِ رَمضاں میں کیسا ملا تھا

مسلماں تھے خوش رُخ پہ رونق بڑی تھی

عبادت میں دل کس قَدَر لگ گیا تھا

سرِ شام اِفطار کی رونقیں تھیں

سُرور آرہا تھا مزہ آرہا تھا

مقدّر نے کی یاوَری ساتھ جن کے

عبادت کا کیا خوب جذبہ ملا تھا

عبادت میں عُشّاق لذّت تھے پاتے

نَمازوں کا روزوں کا بھی اک مز¦ تھا

مُناجاتِ اِفطار میں رِقَّتیں تھیں

کوئی گِڑگِڑاتا کوئی چِیختا تھا

ثنا خوان جس وقت نعتیں سناتے

نشہ خوب عِشقِ نبی کا چڑھا تھا

مبلّغ عذابوں سے جس دَم ڈراتا

کوئی گِڑگِڑاتا کوئی چِیختا تھا

گھڑی جبکہ رَمَضاں کی رُخصت کی آئی

بِلکتا تھا کوئی ، کوئی غمزدہ تھا

دمِ رخصتِ ماہِ رَمضاں مسلماں

شبِ عید دیکھو جسے رو رہا تھا

مجھے ماہِ رَمضاں کا غم دے الٰہی

مزہ فانی سَنسار میں کیا رکھا تھا

جو تھے مُعتَکِف ’’ مَدنی مرکز‘‘ کے اندر

دمِ الوَداع ان کا دل جل رہا تھا

— Unknown

Nabi Aaj Paida Hua Chahta Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نبی آج پیدا ہوا چاہتا ہے

علم نصب ہے جس کا کعبہ کی چھت پر

نہ کیوں آج کعبہ بنے رَشکِ گلشن

یہ رو رو کے آپس میں بت کہہ رہے ہیں

تری ہے سماوا میں ساوا میں خشکی

ندا آرہی ہے کہ حق کے قمر کا

وُحوش و طیور آج گویا ہیں باہم

خریدے گا عصیاں کو رحمت کے بدلے

یہ عالم بنایا ہے جس کا براتی

جو عالم کو قطرے سے سیراب کردے

فلک کے ستارے جھکے آرہے ہیں

خدا کے خزانوں کا مختار و حاکم

سلاطینِ عالم گدا ہوں کہ اس کا

کہانت کے دَفتر پہ آئی تباہی

یہ کہتے ہیں اَشجار و اَحجار باہم

ملائک مؤدب رہیں حکمِ حق ہے

اُٹھو بہرِ تعظیم اے اَہلِ محفل

صلوۃ و سلام عرض کر اے جمیلؔ اب

— Jamil Ur Rehman Qadri\

Zamana Tere Liye Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

زمانہ تیرے لیے ہے، ازل ابد تیرےؐ

میں کس طرح ترےؐ اوصاف کا شمار کروں

تو چاند بن کے انہیں بخشتا ہے طغیانی

ہوئی ہے قریہ بہ قریہ جہاں میں تیریؐ ثنا

کسے خبر کہ تیرےؐ زیرِ لب تبسم میں

تریؐ حدیث میں مضمر ہے اعتبار سخن

— Arif Abdul Mateen\

Mehshar Mein Maghfirat Ki Khabar (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَحشَر میں مَغفِرَت کی خَبَر غوثِ پاک ہیں

خیرُ الوریٰ کی آل ہیں مولا علیؓ کے لال

گردَن پہ ہر ولی کے قدَم غَوثِ پاک کا

مایُوسِیوں میں دِل اُجالا اُن کا نام ہے

بغداد مُحتَرَم دیارِ نبی کے بعد

اِلحاد و زندقہ کو فنا کرکے رکھ دیا

اُن کے نَسَب میں نُورِ مُحَمَّد ہے جَلوَہ گر

ہیں اَولِیا کے یُوں تَو مراتِب جُدا جُدا

قُربَت خُدا سے اَور قَرابَت رَسُول سے

کیا خُوب ہے نصیرؔ یہ مِصرع امیرؔ کا

— Peer Naseer Ud Din Naseer\

Madine Humein Le Gaya (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مدینے ہمیں لے گیا تھا مقدَّر

نہ ہم کاش! آتے یہاں لوٹ کر گھر

وہاں بارِشِ نور ہوتی تھی پَیہم

ملا تھا ہمیں قُربِ محبوبِ داور

خوشی بھی خوشی سے وہاں جھومتی تھی

مزہ بھی مزے لے رہا تھا وہاں پر

کبھی رُوبرو سبز گنبد کا منظر

وہاں راہ چلتے تھے ہم دست بستہ

کبھی بیٹھتے اُن کی مسجِد میں جا کر

فَضائیں مُنوَّر ہوائیں مُعَطَّر

مدینے کا صحرا بھی رشکِ گُلستاں

کبھی مست ہو کر شجر جھومتے تھے

وہاں تو اندھیرے میں بھی روشنی ہے

خوشا! دھوپ تھی ٹھنڈی ٹھنڈی وہاں پر

یقینا مدینہ ہے صد رشکِ جنّت

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Ilham Ki Rim Jhim (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں

آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند

خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو

ولیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا

رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد

خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہراماں کی

اک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا

سورج کو ابھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی

ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ

اترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں

اب اور بیاں کیا ہو کسی سے تیری مدحت

اے گنبدِ خضریٰ کے مکین میری مدد کر

بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے

— Mohsin Naqvi\