Darood Uss Ke Liye Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خُدا کے بعد تمام احترام اُس کے لیےمری حیات ہے مقروض اُس کی رحمت کی

ہر ایک سانّس مِرا اُس کے نام اُس کے لیےمَیں اپنے گھر میں بھی اُس کا طواف کرتا ہُوں

سفر میں رکھتا ہے مُجھ کو قیام اس کے لیےندامتوں نے چٹا یا مجھے لہُو میرا

حلال کر لِیا مَیں نے ، حرام ، اُس کے لیےہر اِک زبان میں اُس پر درود بھیجتا ہُوں

سکوت اُس کے لیے ہےکلام اُس کے لیےمِری طلب کی کوئی انتہا نہ ہو یارب

تمام عمر رہوں نا تمام ، اُس کے لیےاُسی کے چہرہ و گیسٗو کی بات کرتے ہیں

یہ صُبح اُس کے لیے ہے یہ شام اُس کے لیےمحبّت اُس کی ٹھہر تو گئی مِرے دِل میں

مگر یہ دل میں بھی ہے کمتر مقام ، اُس کیے لیےفرشتو آؤ بھی ، لے بھی چلو مظفّؔر کو

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Markaz e Adal o Muhabbat (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ہر زمانے کی ضرورت آپ ہیںبعد از حمد و ثنائے ذو الجلال

لائقِ کُل مدح و مِدحت آپ ہیںیہ جہاں قدرت کا ہے اِک آئنہ

آئنے کا حُسن ِ صورت آپ ہیںوقت کے لب پر قصیدہ آپ کا

حرفِ کُن کا مقصد یّت آپ ہیںآپ محرابِ ازل میں جلوہ گر

صاحبِ ختمِ نبوّت آپ ہیںجو چلی تھی حضرت ابراہیم ؑ سے

دینِ حق کی وہ روایت آپ ہیںآئے دُنیا میں ہزاروں انبیا

لائے جو حتمی شریعت آپ ہیںسب مظاہر مجلسی ہیں آپ کے

صدرِ ایوانِ حقیقت آپ ہیںآپ ہیں اللہ کے عینی گواہ

اعتبارِ آدمیّت آپ ہیںآپ نے توڑی حدودِ لامکاں

ہم رکابِ ہر مسافت آپ ہیںآپ پر نازل ہُوا قرآن ِ پاک

یعنی اُس کی آیت آیت آپ ہیںہر نبی کی خوبیاں ہیں آپ میں

انتہائے جامعیّت آپ ہیںہمہ داں ہے اُمیّت بھی آپ کی

وارثِ عقل و فراست آ پ ہیںگمرہی کے عالمی صحراؤں میں

چشمہء رشد و ہدایت آپ ہیںایک پل بھی عمر کا اوجھل نہیں

معتبر تاریخِ سیرت آپ ہیںپورے دن کی روشنی جیسا وجود

آفتابِ وحی و دعوت آپ ہیںآپ کا ہر حرف ، حرفِ ایزدی

راست گفتاری کی حُرمت آپ ہیںآپ کا ہر اِک عمل حُسنِ حیات

شاہکارِ کا ملیّت آپ ہیںآپ پر لوگوں کے باطن منکشف

مصلحِ تخیل و خلوت آپ ہیںسایہء عالم یتیمی آپ کی

خازنِ ہر بے بظاعت آپ ہیںفخر کے معنی فقیری آپ کی

یعنی دِل والوں کی دولت آپ ہیںآپ کے پَیرو شعور و لاشعور

پیشوائے عِلم و حکمت آپ ہیںحق تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے

بے وسیلوں کی وساطت آپ ہیںدے حریفِ جاں شہادت آپ کی

والیِ صدق و صداقت آپ ہیںدوستوں کے واسطے کیا ہوں گے آپ

دشمنوں کے حق میں رحمت آپ ہیںظالموں کے سامنے حق بات کی

سارے مظلوموں کی طاقت آپ ہیںآپ کے قدموں کی مٹّی کی قسّم

آسمانِ استقامت آپ ہیںوقفِ دِیں ہے لمحہ لمحہ آپ کا

پھر بھی مصروفِ سیاست آپ ہیںجُود و استغنا ، توکّل ، مسکنت

ساری قدروں کی ضمانت آپ ہیںعزم و استقلال کی ایثار کی

کس قدر روشن علامت آپ ہیںاپ کی تنہائی بھی اِک طائفہ

کتنی کثرت خیز وحدت آپ ہیںاے خطیبِ منبرِ کوہِ صفا

جانِ تقریر و خطابت آپ ہیںآرزوؤں کا لقب بے نفسیاں

عجزِ اِنسانی کی رفعت آپ ہیںآپ کی فاقہ کشی پر سنگ دنگ

پَیکرِ صبر و قناعت آپ ہیںدِل نہیں توڑا کِسی دُکھ درد کا

سر پرستِ ہجر و ہجرت آپ ہیںمجرموں کو سزائے رحم دے

ایسا قانون و عدالت آپ ہیںسلطنت آرائی کی تصویر میں

رنگِ مزدوری و محنت آپ ہیںہر قدم کفّار سے جنگ آزما

ہر نَفَس محوِ عبادت آپ ہیںاہلِ خانہ بھی ہیں اور احباب بھی

غار کی بھی زیب و زینت آپ ہیںچلتے پھرتے اور سوتے جاگتے

مستجابِ ربّ العزّت آپ ہیںجسم ِ اطہر پر چٹائی کے نشاں

اور سُلطانِ ریاست آپ ہیںآپ کا ایک ایک لمحہ دائمی

ایک عالم گِیر قوّت آپ ہیںفاتحِ دِل فاتحِ ذہن و ضمیر

عِشق کا دار الحکومت آپ ہیںجو ہمارے پاس رکھوائی گئی

کبریا کی وہ امانت آپ ہیںڈھونڈتی رہتی ہیں آنکھیں آپ کو

میرا موضوعِ زیارت آپ ہیںآپ کا مَیں معتقد جاسوس ہُوں

میرے جذبوں کی حرارت آپ ہیںذہن میرا آپ سے ہٹتا نہیں

میری دُنیا میری جنّت آپ ہیںمر مِٹوں مَیں آپ کے ناموس پر

میری عزّت میری عظمت آپ ہیںآپ ہی کا آسرا بعدِ فنا

شافعِ روزِ قیامت آپ ہیںکیا ڈروں بے وزنیِ اعمال سے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Laga Unki Eid (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خیالات ضم ہو گئے ذات میںمَیں اُن کے تصوّر میں روتا رہا

نکلتی رہی دُھوپ برسات میںخُدا کو مُحمّؐد ہیں سب سے عزیز

محمّؐد کا دامن مِرے ہاتھ میںمَیں ہُوں خاک روبِ درِ مصطفےٰ

مِری جھونّپڑی ہے محلّات میںرہیں پیش پیش آپ کی رحمتیں

ثنا میں دُعا میں مناجات میںوہ ہر شعبہء زندگی پر محیط

وہ منبر پہ سجدوں میں غزوات میںمُحمّدؐ کا ہر سانّس محفوظ ہے

بخاری موطّا و مشکوٰۃ میںٹھکا نہ مظفّؔر مِری رُوح کا

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Hayya Ala Khair Alamal (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

آنکھیں بچھا پَیروں تلے

جن پر مرے آقا چلے

چل تُو بھی اُن راہوں پہ چل

حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَملاپنی طرف تکتا نہیں

تُجھ سا کوئی یکتا نہیں

جھونکا کسی طوفان کا

تُجھ کو بُجھا سکتا نہیں

کر بیعتِ عشق و وفا

بن جا چراغِ مصطفےٰ

سینے میں جل ہاتھوں پہ جل

حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَملجب فرض تُجھ کو یاد ہے

پھر تجھ پہ کیوں افتاد ہے

شاگرد یِ دُنیا نہ کر

تُو وقت کا اُستاد ہے

دِل‘ سرورِ دیں سے لگا

آنکھیں نہیں قسمت جگا

چہرہ نہیں ‘ شیشہ بدل

حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَملسارے صنم مسمار کر

خَیْرُ الْبشرؐ سے پیار کر

رکھ کر نبی کو سامنے

آرائشِ کِردار کر

اپنائے گی رحمت تجھے

مِل جائے گی جنّت تجھے

اپنے عذابوں سے نکل

حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَملکیوں سر د ہے تیرا لہُو

مایوس کیوں اِتنا ہے تُو

قُرآن کی آواز میں

سُن نغمہء لاتقنطو

تُجھ میں تو اُس کی باس ہے

جس جانِ حق کے پاس ہے

تیری ہر اِک مُشکل کا حل

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Sarwar e Do Jahan (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تاجدارِ شہاںرحمتِ بیکراں

جنّتِ عاصیاںباعثِ زندگی

مقصدِ کُن فکاںعدل کی روشنی

پیار کا کارواںمِیرِ انسانیت

پیرِ محنت کشاںقبلہء بے جہت

منزلِ عاشقاںبُرجِ محمُود کے

شاہد و رازداںعبد و معبود کے

درمیاں درمیاںآپ کی رہ گزر

کہکشاں کہکشاںسایہ بھی صُبح گر

آہٹیں بھی اذاںنقشِ پا کی مُرید

سرحدِ لامکاںبے کُسوں کی اُمید

بے نوا کی زباںثبت کِردار پر

اَن گنت خوبیاںمُجھ گنہگار پر

مستقل مہرباںمیرے پیارے حضورؐ

شانِ ربِّ غفورزندگی کا سُرور

غمگسارِ نشورربِّ مسجود کا

ایک چو تھائی نُوریعنی معبود کا

بندگی میں ظہورآپ کو دیکھ کر

سنگدل چکنا چُورآپ کے حُسن پر

آئنوں کو غرورفقر، جانِ غِنا

انکساری ، غیورخاکِ پا آئنہ

آئنہ ، برقِ طُورخوان خیْرُ الْبشر

جَو کی روٹی ، کھجوراُن کے قاری شجر

اُن کے ذاکر ، طیورشہرِ عِلم و یقیں

بحرِ عقل و شعوراُتنا دِل کے قریں

جِتنا آنکھوں سےدُوروہ سراپا کرم

مَیں مجسّم ، قصورحشر کا کیوں ہو غم

ہو گی بخشش ضروربے مثال و مثیل

عکسِ ربِّ جلیلعاقلوں کے عقیل

عادلوں کے عدیلفصحاء کے فصیح

وکلاء کے وکیلجستجوئے مسیحؑ

آرزوئے خلیلوارثِ حرف و صَوت

والیِ قال و قیلزندگی جیسی مَوت

وقف جیسا رحیلتندرست اُن کا دِیں

سب مذاہب علیلحق کے وہ ہم نشیں

اُن کا دعویٰ دلیلاُن کا مٹّی کا گھر

روشنی کی فصیلاُن کا سِن مختصر

اُن کے سجدے طویل 'اُن کے تلوے مَلے

عارضِ جبرئیلاُن کے قدموں تُلے

حشر کا سنگِ مِیلجنگلوں میں بنیں

انگلیاں میں سبیلصِرف میرے نہیں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Eid Wilad e Mustafa (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

آئندہ صدیاں آئی ہیں گزرے زمانے آئے ہیںدیکھو مُحمّؐد کی طرف ‘ ہے کس قدر عز و شرف

تازہ ہَوائیں بانٹنے موسم پُرانے آئے ہیںچاہو اگر اپنی بقاء لے لو شعورِ ارتقا

عہدِ رسُول اللہ کے منظر سہانے آئے ہیںآنّسُو جب اُن کے نام پر نکلے تو چمکے بام پر

جھونکے بھی اُن کی یاد کے شمعیں جلانے آئے ہیںعشقِ محمّؐد کیا ہُوا ، قطرے سے مَیں دریا ہُوا

میری غریبی کی طرف ، چل کے خزانے آئے ہیںکاش اِن کھُلی آنکھوں سے بھی کر لوں زیارت آپ کی

خوابوں میں بھی آئے اگر ‘ قسمت جگانے آئے ہیںٹھہرا مظفّؔر مَیں اگر ، تو صرف اُس دہلیز پر

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Mere Andar Ferozan Huzoor (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَیں اندھیرا ، چراغاں حضورؐسوچیے تو نِری روشنی

دیکھیے تو ہیں اِنساں حضورؐرُوحِ قُرآں ہے ذاتِ خُدا

اور تجسیمِ قُرآں حضورؐہُوں شریعت کا قائل مگر

میرا دِیں میرا ایماں حضورؐہوتا رہتا ہُوں ممنون ‘ مَیں

کرتے رہتے ہیں احساں حضورؐمیرے آنّسُو بہت قیمتی

میری آنکھوں کے مہماں حضورؐآپ کے دَم سے آباد ہُوں

آپ ہیں رونقِ جاں حضورؐآپ پر آپ کی آ ل پر

مَیں نچھاور مَیں قُرباں حضورؐکیوں نہ ہر کوئی مُجھ کو پڑھے

آپ ہیں میرا عُنواں حضورسہل ‘ دُنیا ، مظفّؔر پہ کی

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Diyar e Shab Ke Liye (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نشانِ پا تِرے ہر ایک رہ گزر کے لیےدرود پڑھ کے پہنچ جاؤں تیرے روضے پر

سواریوں کی ضرورت نہیں سفر کے لیےتلاشِ حُسن میں کیو نکر اِدھر اُدھر بھٹکوں

تِرا خیال بہت ہے مری نظر کے لیےمحبّت اپنی جب اس دِل کو بخش دی تُو نے

تو ذہن کیوں ہو پریشان مال و زر کے لیےہو ناز تیری غلامی پہ جس قدر، کم ہے

کہ اس سے بڑھ کے نہیں کوئی تاج سر کے لیےاگر خُدا کو بھی مَیں تیرا واسطہ دے دوں

کبھی بھٹک نہیں سکتی دُعا اثر کے لیےبندھی ہیں جن کی گِرہ میں حضوریاں تیری

وُہ دن سنبھال کے رکھّے ہیں عُمر بھر کے لیےاِسی بہانے مظفّؔر کو تُو نصیب ہُوا

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Apne Mehboob Ke Ishq Mein (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اِس جہاں سے سفر ، کر گئے وہ مگر ، اُن کو زندہ تہِ خاک دیکھا کروںنقشِ کونین میں رنگ اُنھوں نے بھر ے ‘ اُن کا سایہ فصیل ِ عدم سے پرے

اُن کی آہٹ کے دریا میں بہتے ہُوئے ‘ وقت کے برگ و خاشاک دیکھا کروںاُن کی معراج اِنساں کی معراج تھی، اُن کے ماتھے کی ہر اِک شکن تاج تھی ،

اُن کی دہلیز پر‘ رکھ دیا جس نے سر ، اُس کے قدموں میں افلاک دیکھا کروںذہن جب اُن کی یادیں پرونے لگے ، آنّسووں میں تصوّر بھگو نے لگے

رُوح میں اِک چراغاں سا ہو نے لگے ، تن پہ خوشبو کی پوشاک دیکھا کروںایسا آئینہ ہوں عِشقِ سرکار کا ، اس طرف جس میں منظر ہے اُس پار کا

دیکھنا چاہوں جب ، عکسِ شاہِ عرب ‘ اپنے ہی زخم کے چاک دیکھا کروںفکرِ بخشش نہیں ہے مظفّؔر مجھے ، بخش دے گا خُدا روزِ محشر مُجھے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Sab Kuch Tere Isharay Par (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

طوفاں زدہ ، کنارے پر ہو سکتا ہےچاند اُتر سکتا ہے کُٹیا ؤں میں بھی

مٹّی کا حق تارے پر ہو سکتا ہےچمنستاں بن سکتی ہے جنگل کی آگ

کھِلتا پھُول ، شرارے پر ہو سکتا ہےگِر سکتے ہیں ٹُوٹ کے دھرتی پر افلاک

ذرہء خاک ، منارے پر ہو سکتا ہےجنّ و ملائک بھی ہیں یہاں تو انساں بھی

اور کِسی سیّارے پر ہو سکتا ہےتیرا رحم امیروں ہی کے لیے نہیں

بیکس پر بیچارے پر ہو سکتا ہےبربادی میں ہو سکتی ہیں بہتریاں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں