معراج کی رتیاں دھوم یہ تھی
حوروں نے کہا جب بسم اللہ،
جبریل امیں یہ کہتے چلے
یٰسیں کی چمک ہے دانتن میں
مازاغ کا کجلہ نین بھرے،
دھرتی ہے اٹھا آفاق چڑھا
— Mumtaz Hussain\
معراج کی رتیاں دھوم یہ تھی
حوروں نے کہا جب بسم اللہ،
جبریل امیں یہ کہتے چلے
یٰسیں کی چمک ہے دانتن میں
مازاغ کا کجلہ نین بھرے،
دھرتی ہے اٹھا آفاق چڑھا
— Mumtaz Hussain\
زمیں روشن زماں روشن مکیں روشن مکاں روشن
نبی کے نورکے جلوے زمیں پرآسمانوں پر
رکھا اسم محمدؐ جب بھی میں نے اپنے ہونٹوں پر
محبت جن کے دل میں مصطفٰی کی جلوہ فرما ہے
اُجالا زندگی میں وَالضُّحیٰ کے نور کی برکت
توجہ گر نہ فرماتے مرے پیارے نبیؐ مجھ پر
جھلک مَیں بھی تو دیکھوں گا رُخ انور کی ہمزالیؔ
— Ishfaq Hussain Hamzali\
مجھ کو دنیا کی دولت نہ زر چاہیے
ہاتھ اٹھتے ہی بر آۓ ہر مدعا
عاشقان نبی کےہےدل کی صدا
ذوق آتا رہے اشک بہتے رہیں
رات دن عشق میں تیرے تڑپا کروں
یا خدا جسم سے جان جب ہو جدا
مجھ کو طیبہ میں دوگززمیں دیجۓ
ہم غریبوں کو روضہ پہ بلوایۓ
اپنے عطار کو درپہ بلوایۓ
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
غم ہوگۓ بے شمار آقا ﷺ
بگڑا جاتا ہے کھیل میرا
ہلکا ہے اگر ہمارا پلّہ
مجبور ہیں ہم تو فکر کیا ہے
مجھ سا کوئی غمزدہ نہ ہوگا
جس کی مرضی خدا نہ ٹالے
اتنی رحمت رضاؔ پہ کر لو
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\
میری بات بن گئی ہے تیری بات کرتے کرتے
تیرے عشق کی بدولت مجھے زندگی ملی ہے
کسی چیز کی طلب ہے نہ ہے آرزو ہی کوئی
ہے جو باقی زندگانی یہ ارادہ کر لیا ہے
میرے سونے سونے گھر کو کبھی رونقیں عطا ہوں
ناصؔر کی حاضری ہو کبھی تیرے آستاں پر
— Syed Nasir Hussain Chishti\
نہ گھبرا دل مرے اُمید رکھ دن اچھے آئیں گے
مصائب سے بھری دنیا سکوں سےہےتہی داماں
سنہری جالیوں کے سامنے دامن کو پھیلا کر
سنہری جالیوں اور سبز گنبد کا بھلا منظر
وہی حاجت روا، مشکل کشا، اُمت کے والی ہیں
ابھی کچھ ہے محبت میں کمی، اُمید ہےاک دن
وہ دن بھی آۓ گا تم دیکھنا طیبہ میں ہمزالیؔ
— Ishfaq Hussain Hamzali\
میں آفتاب کہوں یا اسے ستارہ لکھوں
زمانےبھرکی کڑی دھوپ کی تمازت میں
ورق ورق پہ لکھیں تری یاد کی کرنیں
دلوں میں اسم محمد کی جگمگاہٹ کو
میں کائنات کےہر حُسن کو حَسن رضوی
— Hassan Rizvi\
عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ ﷺ کی
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے
وہ جہنم میں گیا جو اُن سے مُسٗتَغٗنِیٗ ہوا
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک
تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب منکر دور ہو
اہلِ سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ رسول اللہ
اے رضاؔ خود صاحب قرآں ہے مداح حضور
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\
چراغِ آرزو کب تک جلائیں یا رسول اللہ
صبا کے ہاتھ یہ پیغام بھیجا ہے غلاموں نے
میں خالی ہاتھ آیا تھا نہ خالی ہاتھ جاؤں گا
جواں بیٹوں کے سر پر عافیت کا سائباں مانگیں
بڑی مدت سے کشتی آپ کی نادان امت کی
— Riaz Hussain Chaudhary\
جا کے صبا تو کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حشر کا خوف ہے سب پر غالب سب ہیں رضاۓ حق کے طالب
تشنہ دہانو غم ہے تمہیں کیاابرکرم اب جھوم کےبرسا
رنگ ہے اُن کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد وجناں میں
مشک و گلاب و عود و عنبر خاک میں ڈالو سب کے اوپر
دین کے دشمن ان کو ستائیں دیں یہ ہمیشہ ان کو دعائیں
ہو نہ جمیل قادری مضطر ہاتھ اٹھا کرحق سے دعا کر
— Jamil Ur Rehman Qadri\