Pathar Hatta Ke Lash Se (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

پتھر ہٹا کے لاش سے زینبؑ نے دی صدا

ہاۓ ہاۓ میرے غریب کا کیا حال کردیا

پہچاننا تمہارے لیے بھی کٹھن ہوا

کیا لے گۓ ہیں لوٹ کے سب کچھ اشقیاء

دیکھوں بندھی ہیں ہاتھوں میں میرے بھی رسیاں

پہچان لوں گی میں تمہیں آواز مجھ کو دو

کرتا رہا ہے ذبح کی کوشش کہاں کہاں

آہستہ سے جواب دو ہے ساتھ اُس کی ماں

وہ بھی تمہاری طرح سے زخمی نہ ہو کہیں

زینب پکاری میر تکلمؔ بصد ملال

— Mir Takallum Mir\