Phir Ke Gali Gali (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھو کریں سب کی کھائے کیوں

رُخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اُٹھائے کیوں

بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو

یادِ حُضور کی قسم غفلتِ عیش ہے سِتم

دیکھ کے حضرتِ غنی پھیل پڑے فقیر بھی

جان ہے عشقِ مصطفٰے روز فَزوں کرے خدا

ہم تو ہیں آپ دِل فِگار غم میں ہنسی ہے ناگوار

یا تو یوں ہی تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں

اُن کے جلال کا اثر دل سے لگائے ہے قمر

خوش رہے گُل سے عندلیب خارِ حرم مجھے نصیب

گردِ ملال اگر دُھلے دِل کی کلی اگر کِھلے

جانِ سفر نصیب کو کس نے کہا مزے سے سو

اب تو نہ روک اے غنی عادتِ سگ بگڑ گئی

راہِ نبی میں کیا کمی فرشِ بیاض دِیدہ کی

سنگِ درِ حضور سے ہم کو خدا نہ صبر دے

ہے تو رضاؔ نِرا سِتَم جُرم پہ گر لجائیں ہم

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\