پوری یا رب یہ دعا کر، ہم درِ مولیٰ پہ جا کر
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک
ہے یہ حسرت در پہ جائیں، اشک کے دریا بہائیں
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک
رحمتوں کے تاج والے، دو جہاں کے راج والے
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک
جان کر کافی سہارا، لے لیا ہے در تمہارا
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک
بخش دو جو چیز چاہو، کیونکہ محبوب خدا ہو
یا نبی سلام عیلک، یا رسول سلام عیلک
— Khawaja Muhammad Akbar Khan Mirthi\
