سمجھے گا کون، کیا ہے یہ رمزِ جہانِ شوق
طیبہ کا عزم، ہونٹوں پہ صلِ علیٰ کا ورد
پڑتے نہیں زمیں پہ قدم جذب و کیف سے
کانوں میں گونج سے ہے درود و سلام کی
کیا کیا تھا دل میں عرض کریں گے حضورؐ سے
انؐ کے قدم سے جا کے نگاہیں لپٹ گئیں
منزل ہے جب دیار نبیؐ کی نگاہ میں
— Ameen Rahat Chugtai\
